پانچ سو روپے کے پرانے نوٹوں کی عمر نو دن باقی

 500 rupees

500 rupees

پاکستان (جیوڈیسک) پانچ سو روپے کے پرانے بڑے سائز کے کرنسی نوٹوں کی عمر نو دن باقی رہ گئی۔ یکم اکتوبر سے بینک بھی یہ نوٹ قبول نہیں کریں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم اکتوبر دو ہزار بارہ سے پانچ سو روپے کا صرف نیا نوٹ ہی خرید وفروخت کے لئے استعمال ہو سکے گا۔ پانچ سو روپے کے پرانے کرنسی نوٹ اپریل انیس سو چھیاسی میں متعارف کرائے گئے تھے اور چھبیس سال پانچ ماہ بائیس دنوں تک خرید و فروخت کے لئے استعمال ہونے کے بعد تیس ستمبر کے بعد یہ نوٹ بے مول ہو جائے گا۔

اس سے قبل یکم اکتوبر دو ہزار گیارہ کو انہیں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم عوام کی اکثریت انہیں اس وقت تبدیل نہیں کرا سکی تھی جس کے بعد انہیں استعمال کرنے کا دورانیہ ایک سال کے لئے بڑھا دیا گیا تھا۔