حضور سیدنا عبدالقادر جیلانی المعروف غوث پاک رحمتہ اللہ علیہ کا 153واں عرس منعقد ہوا
Posted on September 23, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) حضور سید نا عبدالقادر جیلانی المعروف غوث پاک رحمتہ اللہ علیہ کا 153واں اور حضرت پیر سید فضل حسین شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ المعروف سید العارفین شہنشاہ فضل کا 29واں سالانہ عرس مبارک آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں نہایت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد پذیر ہوا ، عرس مبارک کی صدارت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف نے کی ، جبکہ صاحبزادہ پیر سید اعجاز حسین شاہ ، صاحبزادہ پیر سید فیض الحسن شاہ ، صاحبزادہ پیر سید وقار الحسن شاہ ، صاحبزادہ پیر سید زاہد الحسن شاہ ، صاحبزادہ پیر سید رخسار الحسن شاہ المعروف ابن فضل ، صاحبزادہ پیر سید کرنل مسعود الحسن شاہ ، صاحبزادہ پیر سید فیضان الحسن شاہ ، صاحبزادہ پیر سید مبشر اعجاز شاہ ، صاحبزادہ پیر سید محمد علی مختار ، پیر سید ڈاکٹر بابر حسنین رضوی ، سید محسن رضا ، سید حافظ بلال امتیاز ، سید زوار حسین شاہ ، سید طاہر بخاری ، سید دلدار حسین ، سید عاشر بخاری ، سید تجمل حسین شاہ ، سید ضیاء بخاری ، سید شہباز بخاری ، سید منصور اکبر ، سید جواد بخاری ، سید علی حسن بخاری ، سید گل شیر ، سید محمود حسن ، سید حامد شاہ ، سید مدثر حسن بخاری ، سید اسلم شاہ گیلانی ، سید ناصر بخاری ۔
سید کامران الحسن اور سید فراز مہدی نے خصوصی شرکت کی ، نقابت کے فرائض شہنشاہ نقابت خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، جبکہ ممتاز ثناء خوانِ ناصر عباس ، مظہر عزیز قادری ، قاری شفقت اللہ قادری ، محمد ناصر ، اعجاز مستانہ ، شبیر چوہدری ، سید دلدار حسین شاہ ، حافظ محمد صدیق ، غلام حسین لوراں ، محمد شکیل ، صوفی مشتاق نے ہدیہ نعت پیش کیا ، تلاوت و نعت کے بعد صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ ، صاحبزادہ پیر سید فیضان الحسن شاہ ، حضرت علامہ محمد مظہر نقشبندی ، علامہ ثناء اللہ ربانی ، صاحبزادہ پیر سید وقار الحسن ، صاحبزادہ پیر سید زاہد الحسن اور صاحبزادہ پیر سید رخسار الحسن شاہ نے خصوصی خطاب فرمایا ، بعد ازاں درود و سلام کے بعد صاحبزادہ یر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری نے خصوصی دعائیں کیں ،عرس مبارک کے موقع پر سیکورٹی کے پیش نظر CCTV-13 کیمرے لگائے گئے تھے ، جبکہ پولیس اور دربار شریف کی انتظامیہ نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہوئے تھے ، عرس مبارک کے موقع پر خواتین کیلئے پردے کا علیحدہ انتظام کیا ہوا تھا ، اندرون و بیرون ممالک سے ہزاروں مریدوں و عقیدت مندوں نے عرس مبارک میں شرکت کی ، زائرین کیلئے صبح سے شام تک لنگر جاری رہا ، عرس مبارک کے موقع پر دربار شریف ، مسجد اور ارد گرد کے تمام علاقے کو خوبصورت برقی قمقموںاور فریش پھولوں سے سجایا گیا تھا ۔