صدر آصف علی زرداری اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیو یارک پہنچ گئے، وہ کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، شیری رحمان اور عبد اللہ حسین ہارون نے صدر آصف زرداری کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔ صدر اپنے دورے کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
صدر آصف علی زرداری گستاخانہ فلم کے خلاف عوام کی ترجمانی کے ساتھ عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر واضح کریں گے۔ صدر مملکت دنیا پر واضح کریں گے کہ منشیات کی سمگلنگ دہشت گردی کے فروغ کا باعث ہے۔