ترکی(جیوڈیسک) ترکی نے شامی سرحد کے قریب بھاری ہتھیار اور فوجی گاڑیاں پہنچا دیں ہیں۔ترک فوج کی جانب سے ہتھیاروں اور گاڑیوں کی اس علاقے میں تعیناتی کی گئی ہے جہاں گزشتہ ہفتے شامی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں اور فائرنگ کے دوران کئی گولیاں اور بھاری ہتھیاروں کے شیل آ کر گرے تھے اور ترک شہریوں کو نقصان پہنچا تھا۔
رپورٹ کے مطابق شام کے ساتھ ملحقہ سرحد پر جو ہتھیار تعینات کئے گئے ہیں ان میں جدید فوجی گاڑیوں کے علاوہ ہیوی مشین گنز، انٹی کرافٹ گنیں بھی شامل ہیں۔