پاکستان تحریک انصاف تحصیل سنجاوی ضلع زیارت کی جانب سے گستاخانہ فلم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے پاکستان تحریک انصاف ضلع لورالئی کے رہنما داد خان اتمانخیل، ولی درمان، ضلع زیارت کے رہنما نواب خان دمڑ اور فیاض احمد رحمانی نے خطاب کرتے ہوئے امریکہ اور ملعون پادری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمران امریکہ کے غلام ہیں اور ان پر پیغمبر اسلام کے خلاف توہین پر بھی ان پر کوئی اثر نہ پڑا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں حکمرانوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ ہر قسم کا بائیکاٹ کریں۔