میلان فیشن ویک ، ہلکے رنگوں پر مشتمل ملبوسات کی نمائش

Melan fashion week

Melan fashion week

میلان (جیوڈیسک) میلان فیشن ویک میں جاری ہے موسم گرما اور موسم بہار دو ہزار تیرہ کے دلکش اور آنکھوں کو تراوٹ بخشنے والے ہلکے رنگوں پر مشتمل ملبوسات کی نمائش۔ ریمپ پر ماڈلز سلک کے ٹرازرز اور ہلکے اور شوخ رنگوں میں ایمبرائیڈری کے نفیس کاموں سے مزین شرٹس اور کوٹ میں ملبوس کیٹ واک کے ذریعے شائقین کو داد دینے پر مجبور کر رہی تھیں ۔

موسم بہار کی مناسبت سے سیاہ اور نیلے شوخ رنگوں کے حسین امتزاج نے موسم بہار کے ملبوسات کو ایک نئی جہت دی تو اس پر ایمبرائیڈری کے نفیس کام نے اسے شائقین کے لیے مزید دیدہ زیب بنا دیا۔ ماڈلز نے وائٹ شارٹس کے ساتھ بلو شیڈز والے بلاز زیب تن کئے ہوئیتھیجو فیشن ڈیزائنر جورجیو ارمانی کی جدت کا ایک شاہکار تھے۔