گجرات : APFUTUکے زیر اہتمام گستاخانہ فلم اور خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی
Posted on September 24, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) APFUTUکے زیر اہتمام گستاخانہ فلم اور خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ، احتجاجی ریلی امتیاز لیبر ہال فیض آباد سے نکالی گئی ، جس میں سینکڑوں مزدوروں نے شرکت کی ، مزدوروں نے احتجاجی کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے ، ریلی کی قیادت آل پاکستان فیڈریشن آف یونائٹیڈ ٹریڈ یونینز کے راہنمائوں ، پیرزادہ امتیاز سید ، رانا ایوب علی خان ، فراست حسین ڈار ، سلیمان ریاض ایڈووکیٹ ، چوہدری ذکاء اللہ سوہی ایڈووکیٹ ، قاضی فرخ سجاد ایڈووکیٹ ، فرخ شاہ ، سید عرفان جعفری ، سلیمان بہادر نے کی احتجاجی ریلی سرگودھا روڈ سے ہوتی ہوئی جی ٹی ایس چوک میں اختتام پذیر ہوئی ، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ فلم اور خاکوں کے خلاف بھرپور احتجاج نے یہود و نصاریٰ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
مسلم امہ نے متحد ہو کر جس طرح احتجاج کیا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، اگر اسی طرح مسلم امہ متحد ہو جائے تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں ، اور مسلمان دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر سکتے ہیں ، ٹریڈ یونینز سطح پر بھی احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے اور عالمی ٹریڈ یونینز سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذہب کے خلاف کوئی بات نہیں سنیں گے اور کسی کا اسلام کے بارے میں گستاخانہ فعل قابل قبول نہیں ، ہم سب مسلمان اپنی مذہب اسلام کا دفاع کرنا جانتے ہیں اور ہمار ا بچہ بچہ اسلام کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہے ۔