اسلام آباد(جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے خواجہ سراؤں کو مساوی حقوق والے شہری قرار دیتے ہوئے انہیں زندگی کے تمام شعبوں میں باعزت حق دینے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے خواجہ سراؤ ں کے حقوق سے متعلق مقدمہ کو آج نمٹا دیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ آئین کے مطابق خواجہ سراؤں کو عام شہریوں جیسے مساوی حقوق حاصل ہیں، ان کو ہر قسم کی جائیداد میں حق دیا جانا چاہیئے، عدالت نے کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کو تعلیم، نوکری سمیت تمام شعبہ جات زندگی میں ان کو باعزت حق دیا جائے۔