نیویارک (جیوڈیسک) صدر آصف علی زرداری سے چینی وزیر خارجہ یانگ جی چی نے نیویارک میں ملاقات کی۔صدر آصف علی زرداری اور چینی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان توانائی، معدنیات، آئی ٹی، مواصلات اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں منصوبوں پر تیزی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی، وفاقی وزیر فاروق ستار اور دیگر راہنماء بھی موجود تھے۔