ویمنز ورلڈ ٹی ٹوینٹی (جیوڈیسک) تیسرا آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ آج سے شروع ہورہا ہے، افتتاحی میچ میں میزبان سری لنکا کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے گال میں ہوگا۔ خواتین ورلڈ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں شامل آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں پاکستان کے ساتھ دفاعی چیمپین آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں میزبان سری لنکا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ہیں۔ دو گروپس سے سر فہرست رہنے والی دو ٹیمیں سیمی فائنل اور دوہزار چودہ میں ہونے والے ویمنز ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی کے لیے کوالیفائی کرلیں گی۔ ایونٹ کا فائنل سات اکتوبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی خواتین ٹیم اپنا پہلا میچ جمعرات کو انگلینڈ کے خلاف گال میں کھیلے گی۔