ہالی ووڈ فلم پچ پرفیکٹ کا ورلڈ پریمیئر شو

Pitch perfect

Pitch perfect

ھالی ووڈ (جیوڈیسک) لاس اینجلس میں موسیقی اوردھنوں سیبھر پور مزا حیہ فلم پچ پرفیکٹ کے ورلڈ پر یمئیرشو کا اہتمام کیا گیا ۔ ہالی وڈ کے معروف فلموں ستاروں کی شرکت نے شو کو چار چاند لگا دیئے ۔میوزک اور کامیڈی سے بھرپور فلم پچ پر فیکٹ کے پریمئیر میں اداکارہ ایلزبتھ بینکز اور دیگر فنکاروں نے شرکت کی ۔الزبتھ نے فلم میں مذاق کے ساتھ موسیقی کیامتزاج کو بے حد سراہا ۔

فلم پچ پرفیکٹ کو یسن مورز نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔ فلم کی کہانی یونی ورسٹی کی شوخ وچنچل اورشرا رتی طالبات کے گرد گھومتی ہیجو لڑکوں سے موسیقی کا مقابلے کرتی ہیں اورپھر چھڑ جاتی ہے جنگ موسیقی کی ۔ فلم میں فن و موسیقی سیبھرپور کرداروں کیلئے نوعمر لڑکوں اور لڑکیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ پچ پرفیکٹ باکس آ فس پردھوم مچانے جلد سینماگھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔