یہودی لابی اور امریکہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا چھوڑ دیں
Posted on September 26, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) یہودی لابی اور امریکہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا چھوڑ دیں مسلمان ناموس رسالت پر کٹ مرنے کو تیار ہیں کسی کو بھی توہین رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی اجازت نہیں دینگے گستاخ رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کو انجام تک پہنچانے کیلئے اسلامی ممالک اقوام متحدہ میں مقدمہ درج کروائیں بصورت دیگر گستاخ رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کو انجام تک پہنچانے سے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ان خیالات کا اظہارسنی بریلوی یوتھ فورس بھمبر کے مرکزی راہنما مہر ہیرا صراف نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم منانا ایک اچھا لیکن ناکافی اقدام ہے حکومت پاکستان کو غیر کا مظاہرہ کرتے ہوئے فی الفور امریکہ سے اور بالخصوص یہودیوں سے مکمل تعلقات ختم کرنے چاہیں اور شاتم رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کو سزائے موت دلوانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے چاہیں انہوں نے کہا کہ کم سے کم درجے کے ایمان والا مسلمان بھی کافروں کی طرف سے ذرہ بھر تو ہین برداشت نہیں کر سکتا ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے پروانے ہیں ہمارے جان و مال ان کی ذات مبارک پر قربان ہم کسی صورت اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی شان میں گستاخی قبول نہیں کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ خصوصاً عالمی اسلامی تنظیم او ۔ آئی۔ سی اس مسئلہ کو بین الاقوامی فورم اور اقوام متحدہ میں اٹھائے اور گستاخ رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کو سزا دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے تا کہ دوبارہ کسی حرام ذادے کو اس طرح کی گٹھیا حرکت کرنے کی جرات نہ ہو انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان معلون گستاخ پادری کی سزائے موت کیلئے ہر ممکن تحریک چلائے بصورت دیگر ہم نبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے پروانے گستاخ کو انجام تک پہنچانے کیلئے تیار ہیں۔