ورلڈ ٹی ٹوینٹی (جیوڈیسک) آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل آسٹریلوی امپائر سائمن ٹوفل نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی انکے کیرئیر کا آخری ایونٹ ہوگا۔آسٹریلوی امپائر سائمن ٹوفل ریٹائرمنٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے امپائر پرفارمنس اینڈ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ میں بطور مینجر خدمات انجام دینگے۔ انکی جگہ آسٹریلیا ہی کے بروس اوکسن فورڈ ایلیٹ پینل میں شامل ہونگے۔ سائمن ٹوفل چوہتر ٹیسٹ، ایک سو چوہتر ون ڈے انٹرنیشنلز اور انتیس ٹی ٹوئنٹی میچز میں بطور امپائر خدمات دے چکے ہیں۔
سائمن ٹوفل کا کہنا ہے کہ انھوں نے کرکٹ نہیں چھوڑی ہے اب وہ گراؤنڈ کے بجائے نئے امپائرز کی تربیت کرینگے جو کہ ایک نیا تجربہ ہوگا۔ ٹوفل کو مسلسل پانچ مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ائیر ایوارڈ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔