الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کے مسائل کو حل کررہے ہیں ۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on September 27, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی (ارشد محمد) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز پر فراہمی حق پرست قیادت کی اولین ترجیح ہے قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنا رہے ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون کے زریعے علاقائی ترقی کے ساتھ مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل کے حوالے سے جاری انتظامات کے معائنے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے عوام سے علاقائی ترقی اور مسائل کے حل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور علاقائی ترقی منصوبوں کے حوالے سے عوامی تجاویز سننے کے بعد عوام کو یقینی دلا یا کہ ایم کیو ایم قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکرو فلسفے اور اُن کی ہدایت پر عوامی تعاون اور مشاورت کے ساتھ علاقائی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے منصوبوں پر عمل درآمد کررہی ہے انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ بنیادی مسائل کے حل کے سلسلے میں مرحلہ وار اقدامات کررہے ہیں اس موقع پر عوام کی جانب سے درپیش علاقائی مسائل سننے کے بعد حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اور عوامی سہولیات پر مامور اداروں کے افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے اپنے فرائض نیک نیتی اور فرض شناشی کے ساتھ انجام دیں ۔
انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقی کے ساتھ صفائی وستھرائی اور عوام تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے ۔