بھارت (جیوڈیسک)بھارت میں قید46 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔رہا ہونیوالے ماہی گیروں کو ہفتے کے روز واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا، ماہی گیروں کا تعلق کراچی اور ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں سے ہے۔
محکمہ فشریز اور فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی کے منیجر ویلفیئر غلام حسین شیخ کے مطابق بھارتی قید میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی ماہی گیر نواز علی کی میت کی واپسی کیلئے بھارتی حکام کو خط لکھا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ماہی گیر20روز قبل بھارتی جیل میں ہلاک ہوا تھا،بھارتی حکام نے بیس دن تک اس کی موت کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ بھارت میں ابھی بھی 166پاکستانی ماہی گیر مختلف جیلوں میں قید ہیں۔