ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس بھمبر میں شکایات سیل قائم پنشنرز کی پینشن کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام شروع
Posted on September 27, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس بھمبر میں شکایات سیل قائم پنشنرز کی پینشن کو کمپیوٹرائزڈکرنے کاکام شروع تفصیلات کے مطابق ناظم اعلیٰ حسابات نورا خان اتمان خیل نے اپنے دورہ بھمبر کے دوران عوامی شکایات پر ڈسٹرکٹ اکونٹس آفس بھمبر میںعوامی شکایات کو دور کرنے اور نظام کو بہتر بنانے اور لوگوں کی سہولت کیلئے اکونٹس آفس میں شکایات سیل قائم کر دیاجبکہ پینشنرز کی سہولت کیلئے ان کی پینشن کے کیسز کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے۔
جن حضرات کو اکونٹس آفس کے عملہ یا دیگر کسی مسئلہ پر شکایت ہو تو فوراً شکایات سیل میں رابطہ کرے اس کے علاوہ پنشنرز کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے پنشن کے نظام کو بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے پنشنرزحضرات اپنی پنشن بذریعہ شیڈول بینک حاصل کرینگے نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ اکونٹس آفیسرمختار علی بٹ کے آنے سے بھمبر اکونٹس آفس کے معاملات میں کافی بہتری آئی ہے لوگوں کے کیسز میرٹ کے اوپر حل ہو رہے ہیں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشنرز کو پنشن بر وقت ملنا شروع ہو گئی ہے۔