شاہین اڑان کیلئے تیار پاکستان جنوبی افریقہ سے آج ٹکرائے گا

Pakistan South Africa

Pakistan South Africa

ورلڈٹی ٹوئنٹی(جیوڈیسک)ورلڈٹی ٹوئنٹی سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اپنا پہلا میچ جنوبی افریقہ سے آج کھیل رہا ہے۔ باہمی میچوں میں جنوبی افریقہ کو پاکستان پر برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقہ نے تین اور پاکستان نے دو کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پاکستان کا بہترین اسکورچار وکٹ پر ایک سواننچاس رنزاور کمترین ٹوٹل ایک سوانیس رنز ہے۔

جنوبی افریقہ نے بہترین مجموعہ پانچ وکٹ پر ایک سوبیالیس کم ترین اسکورتین وکٹ پر ایک سوسینتیس رنز بنایا ہے ۔گریم اسمتھ پانچ میچوں میں ایک سوپینتالیس رنز بنا کرکامیاب ترین بیٹسمین ہیں۔انکا بہترین اسکور اکہتر رنز ہے۔

پاکستان کے شاہد آفریدی نصف سنچری سمیت ایک سوسولہ رنز بنانے کیساتھ پانچ وکٹیں لیکر آل راؤنڈ کارکردگی پیش کرچکے ہیں۔ جے پی ڈومینی ایک سوآٹھ، جیک کیلس چھیاسی اور کامران اکمل اکیاسی رنز بناکرنمایاں بیٹسمین ہیں۔ سعید اجمل چھبیس رنز کے عوض چار وکٹوں کی کارکردگی سمیت چار میچوں میں سات کھلاڑی آوٹ کرکے کامیاب بولرہیں۔تسوسوبے نے دومیچوں میں پانچ وکٹیں لی ہیں۔