بالی وڈ(جیوڈیسک)بالی وڈ کے چاکلیٹ ہیرو اور کرینہ کپور کے فرسٹ کزن رنبیر کپور آج اپنی 30 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
رنبیر کپور نے 2007 میں ہدایت کار سنجے لیلی بھنسالی کی فلم ‘سانوریا’ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔ یہ فلم تو کامیاب نہ ہوسکی تاہم وہ اس فلم کے ذریعے بظور نئے اداکار فلم فیر ایوارڈ حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہوگئے۔ رنبیر کی یکے بعد دیگرے آنے والی فلموں نے انھیں راتوں رات سٹار بنا دیا۔ ان میں ‘ویک اپ سڈ’، ‘عجب پریم کی غضب کہانی’، ‘راج نیتی’، ‘راک سٹار’ اور حال میں ریلیز ہونے والی فلم ‘برفی’ خاص طور پر شامل ہیں۔ رنبیر کپور کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ‘راک سٹار’ کے بعد ان کا شمار بالی وڈ کے بڑے ہیروز میں ہونے لگا۔ یہ فلم باکس آفس پر بہت کامیاب رہی۔
رنبیر کی کامیابیوں کا سلسلہ ابھی جاری تھا کہ رواں برس انھوں نے فلم ‘برفی’ میں گونگے بہرے لڑکے کے کردار میں کام کرکے انڈسٹری میں سب کو چونکا دیا۔ اس فلم نے صرف دس دنوں میں ایک ارب کا بزنس کرکے انڈسٹری میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔