جاپان : اگست میں بے روزگاری کی شرح میں کمی

japan

japan

جاپان(جیوڈیسک)جاپان میں بے روزگاری کی شرح اگست میں معمولی کمی کے بعد 4.2 فیصد ہو گئی۔یہ بات گزشتہ روز جاری کیے جانیوالے حکومتی اعداد و شمار میں بتائی گئی۔ اس طرح ملک کی کمزور معیشت کے لئے امید کی ایک کرن سے متعلق تجزیہ نگاروں کی پیشگوئیاں غلط ثابت ہو گئی ہیں ۔اس سے گزشتہ ماہ بے روز گاری کی شرح 4.3 فیصد تھی اور ماہر اقتصادیات کو توقع تھی کہ اس شرح میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔ یہ بات ڈاجونز نیوز وائرز نے بتائی ہے ۔ مردوں میں بے روزگاری کی شرح 4.5 فیصد کی شرح سے یکساں رہی جبکہ خواتین میں بے روز گاری کی شرح جولائی میں 4.1 سے کم ہو کر 3.7 فیصد رہ گئی۔

وزارت نے ایک الگ سروے میں بتایا ہے کہ جاپان میں اخراجات زندگی میں اگست میں مسلسل چوتھے ماہ کمی ہوئی ہے۔ اس میں سالانہ کی بنیاد پر 0.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ کور انڈیکس جس میں تازہ خوراک کی ہوش ربا قیمتیں بھی شامل ہیں کی ریڈنگ ماہرین اقتصادیات کی 0.2 فیصد کی متوقع کمی سے قدرے زیادہ رہیں۔ جاپان برسوں سے کساد بازاری کا شکار ہے۔ گرتی ہوئی قیمتوں کے عام رجحان سے نبردآزما ہونے کی کوششوں کے بہت کم اثرات مرتب ہوئے ہیں۔