کراچی (جیوڈیسک) وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔کراچی میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا اتحاد صدر آصف زرداری اور الطاف حسین کا مرہون منت ہے جو قائم رہے گا۔
اگر نئے بلدیاتی نظام کے خلاف قوم پرست تنظیموں نے جلا گھیرا یا ہڑتال کی تو حکومت ان سے ان ہی کی زبان میں بات کرے گی۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے راہنماء رضا ہارون کا کہنا تھا کہ نئے بلدیاتی نظام کے نظام کے متعلق اگر کسی کو کوئی تحفظات ہیں تو وہ آکر بات کریں اورمثبت تجاویز کو بلدیاتی نظام کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔