گجرات: انٹرنیٹ سروس کا نظام غیر معیاری اور ناقص آئے روز انٹرنیٹ سروس خراب رہنے لگی
Posted on September 29, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) گجرات ، کنجاہ ، جلالپورجٹاں اور گرد نواح میں انٹرنیٹ سروس کا نظام غیر معیاری اور ناقص آئے روز انٹرنیٹ سروس خراب رہنے لگی ، عملہ پیسے لئے بغیر انٹرنیٹ بحال نہیں کرتا ، ہزاروں ڈی ایس ایل کنکشن ہونے پر مکمل سروس کی بحالی نہ ہونا صارفین کے ساتھ بہت زیادتی ہے ، صارفین ٹیلی فون و انٹرنیٹ کے لئے باقاعدگی سے بلوں کی ادائیگی کر رہے ہیں مگر اس کے باوجود صارفین کو معیاری سروس نہیں دی جا رہی۔
کنکشنز نیٹ زیادہ ہونے پر عملہ ایک ڈی پی سے ایک ماہ کیلئے کئی فون جان بوجھ کر خاموش کر دئیے ہیں تا کہ فون اور نیٹ کی بحالی پر صارفین کو تنگ کر کے پیسے بٹور کر نیٹ بحال کر دئیے جائیں ، صارفین فون نے بتایا کہ ٹیلی فون عملہ کو نیٹ کی کمپلینٹ کروانے پر بھی کئی ہفتوں تک انٹرنیٹ کنکنش درست نہیں کرتے ، ٹیلی فون محکمہ کے عملہ کی اس زیادتی پر ضلع بھر سے سینکڑوں انٹرنیٹ صارفین نے کنکشن کٹوانے شروع کر دئیے ہیں ، پی ٹی سی ایل کمپنی کو نقصان پہنچا کر جو عملہ دیوالیہ کرنے پر اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا اعلیٰ احکام ان کے خلاف کاروائی کر کے ان کو محکمہ سے فارغ کرے صارفین کا مطالبہ ۔