فرانس کی دوسری بڑی اور شاندار مسجد کا افتتاح کر دیا گیا

Mosquée de Strasbourg

Mosquée de Strasbourg

پیرس(زاہد مصطفی اعوان سے) فرانس کے شہر اسٹاسبرگ میں فرانس کی دوسری بڑی اور شاندار مسجد کا افتتاح کر دیا گیا، وزیر داخلہ نے مسجد کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے اس کو مسلمانوں کے حوالے کیا۔ اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ فرانس ایک جمہوری ملک ہے جہاں ہر مذہب کو مکمل آزادی رائے کا حق حاصل ہے۔ واضح رہے کہ اس قبل بھی فرانس کے دارلحکومت پیرس میں مسکے دو پاغی انتہائی خوبصورت اور شاندار مسجد ہے۔ علاوہ ازیں ورثائی شہر میں بھی سرکاری سطح پر شاندار مسجد کی تعمیر جاری ہے اس طرح فرانس میں ہزاروں مساجد ہونے کے باوجود نئی مساجد کی تعمیر جاری ہے ۔ اور مذید مساجد کی ضرورت بھی ہے ۔ اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ نماز جمعہ اور عید جیسے مذہبی تہوار منانے اور نماز ادا کرنے کے لئے جگہ کی شدید کمی ہو جاتی ہے ۔اور کئی مرتبہ مسلمانوں کو سڑک اور فٹ پاتھوں پر نماز کی ادئیگی کرنی پڑتی ہے ۔

Grande Mosquée (Strasbourg)

Grande Mosquée (Strasbourg)

Grande Mosquée (Strasbourg)

Grande Mosquée (Strasbourg)