اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہورہا ہے۔ بلیم گیم نہیں ہونی چاہیے۔ صدر کے حکم پر اختر مینگل اور ان کے ساتھیوں کو رہا کردیا تھا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ لاپتا افراد کے معاملے میں سنجیدہ ہیں۔ ہم نے ہر وہ کام کیا جس کی ضرورت پڑی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپنے ہی ملک میں فوج کو بدنام نہ کیا جائے۔ بلوچستان میں بیرونی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں۔ اپنی سینٹ کی تقریر کی کاپی اختر مینگل کو بھیجوں گا۔ میں اختر مینگل سے پوچھوں گا کہ جب وہ وزیر اعلی تھے بھائی کے قاتلوں کو گرفتار کیوں نہیں کیا۔