پیٹرول 6 روپے سی این جی ساڑھے 5 روپے سستی ہونے کا امکان

Petroleum

Petroleum

پیٹرولیم (جیوڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے تعین کے لئے آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی۔ پیٹرول 6 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزرات پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق دیگر تیل مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی تجویز کی گئی ہے۔ جس میں مٹی کا تیل 40 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 14 پیسے اور لائیٹ ڈیزل 95 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز ہے۔ نئے فارمولے کے تحت پیٹرول سستا ہونے پر سی این جی کی فی کلو قیمت میں ساڑھے پانچ روپے کی کمی متوقع ہے۔