گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کرنے والے ہسپانوی میگزین کے خلاف منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے یکم اکتوبر2012کو بارسلونا کی مقامی عدالت میں کیس دائر کیا جائے گا ۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی کے مطابق کیس دائر کرنے کے لیے سپین کے ماہر قانون دانوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ، انہوں نے بتایا کہ سپین کے قانون کے اندر توہین مذہب کی واضح ممانعت موجود ہے جس کو بنیاد بنا کر مذکورہ میگزین سے سپین کے لاکھوں مسلمانوں کی دل آزاری اور جذبات مجروح کرنے پر اعلانیہ معذرت نامہ شائع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے بصورتِ انکار عدالت سے میگزین اور کارٹونسٹ کے خلاف کاروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.