اکتوبرلایا خوشیاں، پیٹرول اور سی این جی سستی

petrol

petrol

پاکستان(جیوڈیسک)اکتوبرلایا عوام کیلئے خوشیاں،کل سے پیٹرول چھ روپے اور سی این جی ساڑھے پانچ روپے فی کلو سستی ہوجائے گی۔ سرکار نے قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول چھ روپیفی لیٹرسستاکیاگیا جس کے بعد نئی قیمت ایک سو دو روپے پینتالیس پیسے ہوگی۔ لائٹ ڈیزل کے نرخ پچیانوے پیسے فی لیٹر کم کئے گئے ، نئی قیمت چھیانوے روپے بائیس پیسے ہوگی۔

مٹی کا تیل چالیس پیسے فی لیٹر سستا ہونے پراب ایک سو ایک روپے تئیس پیسے میں ملے گا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل چودہ پیسے فی لیٹر کمی کے بعد ایک سو تیرہ روپے سولہ پیسے میں دستیاب ہوگا۔ اِسی طرح سی این جی پانچ روپے اننچاس پیسے فی کلوسستی ہونے کے بعد ترانوے روپے اناسی  پیسے میں فروخت ہوگی۔