اینی میٹڈ فلم ہوٹل ٹرانسلوینیا نے چار کروڑ تیس لاکھ ڈالر کما لیے

 Hotel Transylvania

Hotel Transylvania

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ امریکی باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم ہوٹل ٹرانسلوینیا نے قبضہ جمالیا ہے۔ ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں چار کروڑ تیس لاکھ ڈالرکما لیے۔ڈریکولا کی بیٹی سے محبت کا انجام کیا ہوتا ہے اور اسے اپنے گھر لے جانے میں ہوٹل ٹرانسلوینیا کا ہیرو کامیاب ہوا یا نہیں یہ تو آپ کو فلم دیکھ کر پتا چلے گا۔

مگر ہفتے کے اختتام تک یہ فلم شائقین کی جیبوں سے چار کروڑ تیس لاکھ ڈالر نکلواکر باکس آفس پر پہلے نمبر پر رہی۔سائنس فکشن فلم لوپر نے جمعے سے اتوارتک دو کروڑ بارہ لاکھ ڈالر کا بزنس کیا اور یہ فلم دوسرے نمبر پر رہی۔تیسرے نمبر پر آنے والی پولیس ایکشن فلم اینڈ آف واچنے اس ہفتے اسی لاکھ ڈالر کمائے۔امریکی باکس آفس پر مقبول دیگر فلموں میں ٹربل ود دی کرو ہاوس ایٹ دی اینڈ آف اسٹریٹ اور پچ پرفیکٹ شامل ہیں۔