ایران معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا : اسرائیلی وزیر خزانہ

israel

israel

اسرائیل (جیوڈیسک) اسرائیلی وزیر خزانہ یوال سٹائنٹس نے کہا کہ ایران کے متنازع جوہری پروگرام کی وجہ سے اس کے خلاف عائد کردہ پابندیوں نے اِس کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔اسرائیلی ریڈیو سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیاں گزشتہ سال ایک درجے اور اوپر چلی گئی ہیں۔

سٹائنٹس نے کہا کہ اسرائیلی وزیر خزانہ ہونے کے ناتے وہ ایرانی معیشت پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں اور یہ کہ ایرانی معیشت ابھی تباہ نہیں ہوئی ہے لیکن وہ تباہی کے دہانے پر ہے کیونکہ وہاں تیل کی آمدنی کی مد میں ہونے والا نقصان اس سال کے آخر تک 45 سے لے کر 50 ارب ڈالرز تک کی حد کو پہنچ جائے گا۔