لندن (جیوڈیسک)ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے انتخابی میدان میں مل کر اترنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے دونوں جماعتوں کی کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔یہ فیصلہ صدرزرداری اور الطاف حسین کی ملاقات میں کیا گیا۔ الطاف حسین کا کہنا ہے کہ توانائی بحران کے حل کے لئے صدر زرداری جلد قوم کو خوشخبری دیں گے۔
صدر آصف زرداری اور الطاف حسین کی ملاقات لندن کے ہوٹل میں ہوئی۔صدر زرداری نے الطاف حسین کو مل کر انتخابات میں حصہ لینے کی دعوت دی۔ الطاف حسین نے صدرزرداری کی پیشکش کا مثبت جواب دیا ہے ۔الطاف حسین نے صدر زداری کی جانب سے عنقر یب عوام کے لیے خو شخبری کی نو ید سنائی۔وزیر داخلہ رحمان ملک بھی دونوں رہنماوں کی ملاقات سے بہت مطمئن تھے۔ الطاف حسین نے دہری شہریت کے حوالے سے اپنے مو قف کو واضح کیا.ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی حب الوطنی پرشک نہ کیا جائے۔