سندھ (جیوڈیسک) سندھ میں بلدیاتی نظام کے خلاف قوم پرست جماعتوں کی ہڑتال کے دوسرے روز بھی سندھ کیمختلف علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہیں اور سڑکوں سیٹرانسپورٹ غائب ہے۔نامعلوم شرپسند عناصر نے رات گئے سپر ہائی وے بائی پاس پر کوئلے سے بھرے ٹرالر کوآگ لگا دی جس سے ٹرالر کوجزوی طور پر نقصان پہنچا اور دو افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کی جانب سے ارکان اسمبلی کے گھروں کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے ۔ ہڑتال کے موقع پرسندھ بس اونرز ایسوسی ایشن نے پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ، ایسوسی ایشن کے صدر میر افضل خان نے کہا ہے کہ ہڑتال کے باعث امن و امان کی خراب صورتحال پر گاڑیوں کو نقصان سے پہنچانے کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔