ماسکو(جیوڈیسک)روسی عدالت نے امریکا میں بننے والی اسلام مخالف فلم کو انتہا پسندانہ قرار دے کر اس پر پابندی لگا دی ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فلم نے روس میں انتہا پسندانہ جذبات کو ہوا دی اور اس سے مذہبی رواداری کو نقصان پہنچا۔ عدالت نے انٹرنیٹ پر فلم کو بلاک کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ عدالتی فیصلے کے خلاف انسانی حقوق کی چند تنظیموں نے احتجاج کیا اور اسے آزادی اظہار کی خلاف ورزی قرار دیا۔