کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک ایکسچینج کو شاید ملک کے بگڑتے ہوئے سیاسی اور اقتصادی حالات کا بارے میں کچھ پتہ نہیں ورنہ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اس سال کے دوران چھتیس فیصد تک نہ بڑھ جاتا۔
ستمبر کے دوران بھی مارکیٹ کا رجحان مثب رہا۔ ایک ماہ کے دوران انڈیکس میں ایک اعشاریہ تین فیصد کا اضافہ ہوا۔ ستمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران انڈیکس گیارہ فیصد بڑھ گیا۔ ماہرین کے مطابق بلند ترین سطح پر پہنچ جانے کے باوجود بازار خطے کی دیگر مارکیٹوں کے مقابلے میں اب بھی بے حد سستی ہے اور مزید تیزی کی گنجائش بھی موجود ہے۔