لندن (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دور آمریت نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور غریب عوام کو سہولیات کی فراہمی اگر جرم ہے تو وہ ہزار بار کریں گے ۔لندن میں برطانوی پاکستانی تاجروں کی طرف سے دیئے گئے عشایہ سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کر رہی ہے ۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں اور اووسیز پاکستانی آگے بڑھ کر سرمایہ کاری کریں ان کو بہترین سہولتیں دی جائیں گی۔