اسلام آباد (جیوڈیسک)چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے نیب کو حکم دیا ہے کہ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق جہاں بھی ہیں انہیں گرفتار کریں۔ پراسیکیوٹر نیب کا کہنا ہے کہ توقیر صادق لاہور میں روپوش ہیں۔سپریم کورٹ میں اوگرا عملدر آمد کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر کہا کہ توقیر صادق کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔
ہمارے فیصلے سے اوگرا کو 36 ارب روپے کی بچت ہوئی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نیب کو جتنی تحقیقات سونپی ہے ایک میں بھی پیش رفت نہیں ہو رہی جس پر پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ توقیر صادق کیخلاف ریفرنس تیار کر لیا ہے جلد دائر کردیں گے۔