چوہدری طاروق فاروق اپنے حواریوں کو لگام دیں اینٹ کا جواب پتھر سے دیناجانتے ہیں ،چوہدری محمد انور

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوہدری طاروق فاروق اپنے حواریوں کو لگام دیں اینٹ کا جواب پتھر سے دیناجانتے ہیں جن لوگوں کو اپنے بزرگوں کی عزت اور معاہدے کا پاس نہ ہو وہ دوسروں کے بزرگوں کی کیسے عزت کریں گے ان خیالات کااظہا ربھمبر کے سیاسی گھرانے کے راہنما چوہدری محمد انور نے کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری طارق فاروق کے حواری جمیل سلطان اپنے رزق کے بارے میں عوام کو اگاہ کرنا پسند کریں کہ وہ خود اپنا اور اپنی اولاد کا پیٹ حرام کی کمائی سے بھر رہے ہیں ۔

جمیل سلطان نے ہمیشہ تھانہ کچہری اور انتظامیہ کی ٹاؤٹی کی ہے اور دو غربی طریقے سے مال کمایا ہے انہوں نے کہاکہ چوہدری صحبت علی نے موہڑہ سدھا کے بزرگوں سے زمین خرید ی ہے جوہم میڈیا کو دکھانے کیلئے بھی تیار ہیں اگر جمیل سلطان کو اپنے بزرگوں کے کیے معاہدے کا پاس نہیں تو اس سے یہ توقع کیسے کی جا سکتی ہے کہ وہ دوسروں کے بزرگوں کی عزت کرے گا چوہدری صحبت علی آزادکشمیر کے واحد سیاستدان ہیں جن کا ماضی اور دامن صاف ہے ۔