بھمبر میں نئی ضلعی انتظامیہ تعینات ہونے پر ٹاؤٹ اور دلال متحرک DC اور ایس پی کے پاس مٹھائیاں لیکر پہنچ گئے

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں نئی ضلعی انتظامیہ تعینات ہونے پر ٹاؤٹ اور دلال متحرک DCاور ایس پی کے پاس مٹھائیاں لیکر پہنچ گئے DCکیطرف سے شرف قبولیت جبکہ SPکیطرف سے انکار مٹھائی وصول کرنے والے چار اہلکار معطل ۔تفصیلات کیمطابق ضلع بھمبر کے اندر نئی ضلعی انتظامیہ تعینات ہونے پر انتظامیہ کے ٹاؤٹ اور دلال متحرک ہو گئے 18ستمبر کے واقعہ کے بعد بھمبر میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد طیب اور ایس پی پولیس بھمبر سرادر محمد الیاس کو تعیناتی کی مبارکباد اور روابط بڑھانے کیلئے ٹاؤٹ اور دلال مٹھائیاں لیکر ڈپٹی کمشنر اور ایس پی ہاؤس اور دفاتر پہنچ گئے۔

با وثوق ذارائع سے معلوم ہو ا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے مٹھائی کی ٹوکری قبول کرلی جبکہ ایس پی بھمبر سردار الیاس نے مٹھائی لینے سے انکار کر دیا اور ڈیوٹی پر معمور پولیس گارڈ ز جنہوں نے دلالوں اور ٹاؤٹوں سے مٹھائی وصول کی تھی فوری طور پر معطل کرکے لائن حاضر کر دیا ہے ۔