موبائل فون کے لین دین کا تنازعہ ایک شخص اینٹوں کے وار سے شدید زخمی

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) موبائل فون کے لین دین کا تنازعہ ایک شخص اینٹوں کے وار سے شدید زخمی پولیس نے مقدمہ درج کرکے شدید زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز لاری اڈہ بھمبر میں عمر خلیل بٹ اور ججا منہاس کے درمیان موبائل فون کے لین دین پر جھگڑا ہو گیا جس پر تعیش میں آکر ججا منہاس نے اینٹوں کے وار کر کے عمر خلیل بٹ کو شدید زخمی کر دیا جسے موقع پر موجود لوگوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔