اکثر و بیشتر ہم شکایت کرتے ہیں کہ جی بڑی دعائیں مانگیں تھیں قبول نہیں ہوئیں۔ او جی ہماری تو دعائیں پوری نہیں ہوتی ہیں۔
دعا کا طریقہ بھی ایسے ہی ہے جیسے نلکا “گیڑ” کر پانی نکالنے کا ہے، جو ہینڈپمپ یا نلکا چلتا رہے اور بار بار ”گڑتا” رہے، اس میں سے تو بڑی جلدی پانی نکل آتا ہے لیکن جو ہینڈپمپ سوکھا ہوا ہو اور اس پر “گیڑے” جانے والی کیفیت کبھی نہ گزری ہو تو چاہے آپ اس پر کتنا بھی زور لگا لیں، اس میں سے پانی نہیں نکلتا۔
اس لئے دعا کے سلسلے میں آپ کو ہر وقت اس کی حد میں داخل رہنے کی ضرورت ہے کہ آپ ہر وقت دعا مانگتے چلے جائیں اور مانگیں توجہ کے ساتھ۔