پنجاب (جیوڈیسک)ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی نے مارکیٹ میں روئی مہنگی کر دی۔کئی ہفتوں سے مسلسل مندی کے بعد آج روئی کی فی من قیمت میں دو سو روپے کا اضافہ ہوا۔
جس کے بعد پنجاب میں روئی کی فی من قیمت پانچ ہزار چار سو اور سندھ میں پانچ ہزار پانچ سو روپے ہوگئی۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر احسان الحق کے مطابق ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور مارکیٹ میں معیاری کپاس کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔