عالمی بینک (جیوڈیسک)عالمی بینک سوئی سدرن گیس کپمنی کوبیس کروڑ ڈالر نیچرل گیس ایفیشنسی پراجیکٹ کے لئے فراہم کرئے گا جو کہ ایس ایس جی سی کے سسٹم میں لائن لاسسز کو کم کر نے کے استعمال کئے جائین گے۔
ایس ایس جی سی کے ایم ڈی عظیم اقبال صدیقی نے اے ار وائی نیوز سیبات چیت کے دوران بتایا یہ رقم سسٹم میں گیس لاسسز کو کم کرنے کے لئے استعمال کی جائے گی۔ایس ایس جی سی اپنی پینتس ہزار کلومیٹر لمبی پائپ لائن میں سے چھ ہزار کلومیٹر پائپ لائن کو تبدیل کرنا چاہتی ہے۔
گیس کی طلب ورسد کے باریمیں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایس ایس جی سی کو اسی ایم ایم سی ایف ڈی یومیہ گیس کی قلت کا سامنا ہے ۔ بھٹ فیلڈ سے سوئی سدرن کو ملنے والی گیس میں بیس مکعب فیٹ یومیہ کمی ہوئی ہے ۔ ای این ائی کمپنی نے بھٹ فیلڈ میں نیا گیس کا کنواں دریافت کیا ہے۔ جس کے باعث صورت حال میں بہتر متوقع ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ مائع گیس درآمد منصوبے پر تیزی سے کام ہو رہا ہے ایل این جی درآمد کے لئے کنسلٹینٹ کا تقرر کر دیا گیا ہے۔