امریکہ(جیوڈیسک)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹیوں کے صدارتی امیدواروں کے درمیان مباحثے کی جنگ آج سے شروع ہو گی۔
پہلا مباحثہ آج ڈینور میں ہو گا جس کے لیے بارک اوباما نے لذیذ ڈشز پر مشتمل ایک شاندار عشائیے کا حکم دیا ہے، صدر اوباما کو بیروزگاری کی بلند ترین سطح اور مشرق وسطی میں ناکام خارجہ پالیسی کے باعث لیبیا میں گذشتہ ماہ امریکی سفیر کی ہلاکت پر تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا، مٹ رومنی خاص طورپرامیگریشن پالیسی پر موافقت میں بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ صدر بارک اوباما کے جون میں دیئے گئے اس حکم کو تبدیل نہیں کریں گے جس کے تحت انہوں نے لاکھوں غیرملکی تارکین وطن کو امریکہ میں رہنے کی اجازت دی ہے۔ سروے کے نتائج کے مطابق مٹ رومنی کی مقبولیت اکتالیس فیصد جبکہ اوبامہ کی مقبولیت چھیالیس فیصد ہے۔