اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 اکتوبر بروز جمعہ صبح دس بجے طلب کرلیا، موجودہ اسمبلی کا یہ 46 واں اجلاس ہے۔اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کریں گی۔ اجلاس میں جاری ملک کی موجودہ امن و امان کی صورتحال، امریکہ میں بنائی گئی گستاخانہ فلم پر حکومت و اپوزیشن جماعتیں احتجاج کریں گی ۔
جبکہ حکومت کی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی سندھ میں لوکل باڈی آرڈیننس کے معاملے پر اعتماد میں نہ لئے جانے پر احتجاج بھی کرینگی جبکہ مسلم لیگ ن بلوچستان کی ابتر صورتحال اور ہر ہفتے پٹرولیم مصنوعات میں کمی بیشی کے معاملات پر بھی ایوان میں احتجاج کرے گی۔