پنجاب (جیوڈیسک)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی دہری شہریت کی تحقیقات کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کر دیا ہے۔
پنجاب اسمبلی اپوزیشن چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو میں راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ بھی دہری شہریت کے حامل ہیں اس حوالے سے تحقیقات کی ضرورت ہے اورو ہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معاملے کی انکوائری کروائی جائے. دہری شہریت کی صورت میں وزیر اعلی پنجاب کو بھی نااہل قراردیا جائے۔
راجہ ریاض کاکہناتھاکہ وہ اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تحقیقات کے مطالبے کے لئے خط بھی لکھ رہے ہیں۔