پیپلز پارٹی اور ق لیگ کا مل کر انتخابات لڑنے کا فیصلہ

PPP and PML Q

PPP and PML Q

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات سمیت قومی الیکشن میں ملکر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔ لاہور میں پیپلز پارٹی کے وفاقی وزیر خورشید شاہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ق لیگ کے راہنماء نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ جس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا گیا۔دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق ہوا ن لیگ کے خلاف متفقہ امیدوار میدان میں اتاریں گے۔

مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ضمنی انتخابات کے بعد قومی الیکشن میں بھی دوسرے اتحادیوں کے ساتھ ملکر لڑا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیٹیں حاصل کی جا سکیں۔اجلاس کے دوران متفقہ امیدواروں کے ناموں پر بھی غور کیا گیا جس کا اعلان آٹھ اکتوبر کو کیا جائے گا۔