امریکا (جیوڈیسک) ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے والی امریکی سیل ٹیم پہلے بھی پاکستان میں دس سے زائد خفیہ آپریشن کرچکی تھی جبکہ اوبامہ سیاسی فوائد کیلئے اسامہ کو زندہ گرفتار کرنا چاہتے تھے۔ امریکی صحافی نے دعوی کیا ہے کہ امریکی کمانڈر ایڈمرل بل میک راون افغانستان سے پاکستانیوں کی تمام تر کمیونیکیشن سن رہے تھے۔ امریکی صدر سیاسی فوائد کے لئے اسامہ بن لادن کو زندہ گرفتار کرنا چاہتے تھے لیکن امریکی کمانڈوز کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا اور انہوں نے دیکھتے ہی اسامہ کو ہلاک کر دیا۔
مارک باڈن کی کتاب دی فنش سنسنی خیز انکشافات کے ساتھ شائع ہو رہی ہے۔ مارک صومالیہ آپریشن پر بھی اپنی کتاب بلیک ہاک ڈان میں خفیہ تفصیلات منظرعام پر لاچکے ہیں۔ انہیں امریکی صدر، پینٹاگون اور سی آئی اے کے اعلی حکام تک رسائی کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔