ورلڈ ٹی 20 (جیوڈیسک) آج کے میچ کے دو مسٹری بالرز ہیں۔۔پاکستان کے سعید اجمل اور سری لنکا کے اجانتھا مینڈس ۔ آج کا سیمی فائنل اہم ہوگا دو مسٹری بالرز کے لیئے بھی اور یہ ہیں پاکستان کے سعید اجمل اور سری لنکا کے اجانتھا مینڈس۔اجانتھا مینڈس نے اب تک نو وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ سعید اجمل نے اس ٹورنامنٹ میں آٹھ وکٹیں حاصل کی ہیں۔
دونوں کی بالنگ بیٹسمین کو حیران کردیتی ہے۔ سعید اجمل کا دوسرا تو کبھی تیسرا بلے بازوں کا سر گھما دیتا ہے۔ سعید اجمل اپنی بال کو ایسے پھینکتے ہیں کہ بلے باز کا بلا ہوا میں رہ جاتا ہے اور گیند وکٹوں میں اور اگر کسی نے کوشش کی ہٹ مارنے کی تو وہ جاتی ہے گیند فیلڈر کے ہاتھوں میں ۔ دوسری طرف اجانتھا مینڈس بھی بلے بازوں کو چکرانے میں ماہر سمجھے جاتے ہیں ۔ ان کی گیند وکٹوں کو چھونے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن اس میچ میں سعید اجمل کو نفسیاتی برتری حاصل ہے۔
آئی سی سی کی رینکنگ میں نمبر ون سعید اجمل کا مورال بھی بلند ہے اور بلے بازوں کو کب پریشان کرنا ہے یہ بھی وہ خوب جانتے ہیں ۔ اجانتھا مینڈس مشہور ہیں کیرم بال کرانے کے جسے یہاں عام زبان میں فنگر بال کہا جاتا ہے لیکن پاکستانی شائقین کہتے ہیں مینڈس کا جادو چل چل کر اب گھس چکا ہے ۔ کھلاڑی سمجھتے ہیں کہ انہیں کیسے قابو کریں گے۔ پھر بھی مینڈس سے پاکستان ہوشیار تو رہنا ہوگا۔۔۔ سعید اجمل کل جادو دکھائیں گے یہ تو سب کو یقین ہے لیکن مینڈس اپنا رنگ جما پائیں گے۔۔یہ تو کل کا دن ہی بتائے گا۔۔۔یہ بات پکی ہے کہ کل کے میچ میں یہ دونوں بالرز توجہ کا مرکز رہیں گے۔