امریکی شہری کی گرفتاری پر 50 ہزار ڈالرز انعام کا اعلان

America

America

امریکہ (جیوڈیسک) امریکہ نے دہشت گردی اور امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث امریکی شہری کی گرفتاری کے لئے 50 ہزار ڈالرز انعام مقرر کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے خصوصی ایجنٹ رچرڈ ڈس لورئیز نے فرانس اور امریکہ کی دوہری شہریت کے حامل 31 سالہ احمد ابوسامرا کی 2009 سے تلاش جاری ہے جب ان کے خلاف دہشت گردی مقدمات کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ احمد ابو امریکی ریاست مانسچٹر کے سابق رہائشی ہیں اور 2006 سے وہ امریکہ چھوڑ کر مبینہ طور پر شام کے شہر الیسپو میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کی گرفتاری ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں مدد کرنے والے شخص کو 50 ہزار ڈالرز انعام دیا جائیگا۔ واضح رہے کہ احمد ابو سامرا پر دہشت گردی دفعات کے تحت چار مقدمات درج ہیں جن میں امریکی فوجیوں کے قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے۔