حکومت کو گرانے کیلئے کسی کوشش کی ضرورت نہیں ہے۔ مدثر اقبال بٹ

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی راہنما مدثر اقبال بٹ نے اخبار نویسوں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجید حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ہمیں اس حکومت کو گرانے کیلئے کسی کوشش کی ضرورت نہیں ہے یہ اپنی بد اعمالیوں اور اپنے بوجھ تلے دب جائے گی ان لوگوں کی اٹھک بیٹھک صرف چنددن تک ہی ہے پاکستان میں نگران سیٹ اپ بنتے ہی لوٹ مار کا سلسلہ بند ہو جائیگا یہ حکومت آزاد کشمیر کی بد ترین حکومت ہے جسکے ہاتھ بے گناہ سیاسی کارکنوں کے خون سے اور دامن کرپشن سے لتھڑا ہو اہے وزیر اعظم کا پورا خاندان اور کابینہ کے اراکین دھڑلے سے پیسہ اور کمیشن مانگ رہے ہیں۔

حیرانی اس بات پر ہے کہ ذمہ دار اداروں کے پاس ویڈیو ،آڈیو اور کرپشن کے ڈاکومنٹری ثبوت ہونے کے باوجود کس بات کا انتظار کیا جا رہا ہے کہ پورے آزاد خطہ کا سودا ہو جائے تو پھر آنکھیں کھلیں گی مدثر اقبال بٹ نے کہاکہ پاکستان کو 47 ء اور 71ء کے بعد اب پھر مشکلات کا شکار ہے اس وقت حکومت بنانے کی نہیں بلکہ پاکستان بچانے کی ضرورت ہے اور اس وقت قائد محترم میاں نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن ہی ہیں جن پر پوری قوم کو اعتماد ہے اور جو یہ صلاحیت رکھتے ہیں کہ پاکستان کا سیاسی ،معاشی اور جغرافیائی طور پر تحفظ کر سکیں انٹر نیشنل غیر جانبدار اداروں کے سروے بھی اس بات کی عکاسی کرر ہے ہیں کہ اس وقت پاکستان مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی سب سے پاپولر اور بڑی سیاسی جماعت ہے۔