کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائیگا۔اظہار حاجی ناصر
Posted on October 4, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائیگا اور کارکنوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائیگا ،ا ن خیالات کا اظہار حاجی ناصر محمود نے گزشتہ روز شہباز صراف کی رہائشگاہ پر پاکستان مسلم لیگ ن یونین کونسل 54کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت صدر یونین کونسل 54رانا مشرف علی ناز نے کی حاجی ناصر محمود نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے کارکنوں کی تجاویز کو اولیت دی جائیگی ، اور ڈور ٹو ڈور جا کر کارکنوں کے مسائل حل کرینگے اور کارکنوں کے وقار میں اضافہ کا باعث بنیں گے ، حاجی ناصر محمود اس موقع پر رانا مشرف علی ناز کی خدمات کو سراہا جو کہ وہ یونین کونسل 54میں کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے کر رہے ہیں۔
انہوں نے سٹی صدر ثناء اللہ بٹ کو ہدایت کی کہ وہ کارکنوں سے رابطے کو مضبوط بنائیں اور کسی کو شکایت کا موقعہ نہ فراہم کرے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر ثناء اللہ بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نظریاتی جماعت ہے اور کارکنوں کے مسائل کا حل مسلم لیگ ن کا مطمع نظر ہے ، صدر یونین کونسل 54رانا مشرف علی ناز نے کہا کہ حاجی ناصر محمود اور قائدین کی سربراہی میں کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں ، ہم حاجی ناصر محمود کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہماری کال پر آج یہاں تشریف لائے اور ہمارے مسائل سنے اس موقع پر شیخ عرفان ، شہباز صراف ، ناصر صراف ، اظہر بٹ ، ظفر بٹ ، مرزا ارشد ، مہر ندیم ایڈووکیٹ و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔