لاہور(جیوڈیسک) معروف ناول نگار اور کہانی نویس رضیہ بٹ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔رضیہ بٹ کی نماز جنازہ آج لاہور ڈیفنس میں ادا کی جائیگی۔
رضیہ بٹ نے 51 ناول اور 350 کہانیاں تخلیق کی تھیں۔ ان کے کئی ناولوں کو ڈرامائی شکل بھی دی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے کئی مضامین عوام میں شہرت رکھتے ہیں۔ ان کے مقبول ناولوں میں صاعقہ، معاملے دل کے اور بانو شامل ہیں۔ رضیہ بٹ کے ایک ناول نائلہ کی کہانی کو پاکستانی فلم میں بھی استعمال کیا جا چکا ہے۔